: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دبئی،9مارچ(ایجسنی) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کا ایک اجلاس چہارشنبہ کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو رہا ہے جس میں خطے کے ممالک کے داخلی امور میں ایران کی مداخلت کو زیربحث لایا جائے گا۔ واضح رہے جمعرات کے روز قاہرہ میں بھی عرب وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگا
جس میں ایران کے ساتھ بحران کا جائزہ لیا جائے گا۔ خلیج تعاون کونسل کی جانب سے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد خلیجی ممالک خطے میں ایرانی مداخلت سے متعلق معاملے کو وسعت دے کر عرب اور بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ چہارشنبہ کے روز ہونے والے اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کر رہے ہیں۔